اے بی وی پی نے جعلی ڈگری کے الزامات پر دہلی اسٹوڈنٹس یونین کے صدر کو مستعفی ہونے کہا

نئی دہلی: جعلی ڈگری کیس میں پھنسے دہلی یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین ( ڈوسو)کے صدر انکیو بیسویا کو عہدہ صدارت سے مستعفی ہونے کو کہا گیا ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے طلبا بازو اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) نے بیسویا کو جعلی ڈگری کیس کے حوالے سے جاری تحقیقات مکمل ہونے تک تنظیم کی بھی تمام ذمہ داریوںسے سبکدوش کر دیا۔

اے بی وی پی کے ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ ہم نے ڈوسو صدر انکیو بیسویا کو صدارتی عہدے سے استعفیٰ دینے کو کہا ہے اور ساتھ ہی انہیں انکوائری پوری ہونے تک تمام تنظیمی ذمہ داریوں سے بھی برطرف کر دیا۔

واضح ہو کہ دہلی یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونی کے انتخابات کے بعد کانگریس کے طلبا بازو این ایس یو آئی نے الزام لگایا تھا کہ بیسویا نے دہلی یونیورسٹی میں داخلہ لینے کے لیے جعلی دستاویزات جمع کی تھیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Abvp acts against dusu president ankiv baisoya asks him to step down after fake degree accusations in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment