تہاڑ جیل میں مسلم قیدیوں کے ساتھ مار پیٹ کی خبروں پر وزارت داخلہ نے رپورٹ طلب کر لی

نئی دہلی:یہاں کی تہاڑ جیل میںکئی مسلم قیدیوں کو بری طرح مارنے پیٹنے کے حوالےسے میڈیا میں رپورٹ آنے کے بعد مرکزی وزارت داخلہ نے اس ضمن میں جیل کے ڈائریکٹر جنرل سےرپورٹ طلب کر لی۔
معتبر ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے دہلی کے لیفٹننٹ گورنر انل بیجل کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ ایسوسی ایٹ اتھارٹی کو زبردست حفاظت والی اس جیل میں حفاظتی صورت حال کا جائزہ لےاور ضرورت پڑنے پر ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دیں۔
با اختیار ذرائع کے مطابق ابتدائی خبروں سے پتہ چلا ہے کہ حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کے بیٹے سید شاہد یوسف پر کوئی حملہ نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ دہشت گردانہ سرگرمیوں کے باعث یوسف تہاڑجیل میں ہی قید ہے۔

Title: abuse of kashmiri prisoners in tihar home ministry seeks report | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply