ممبئی بم دھماکے:طاہر مرچنٹ اور فیروز کو پھانسی، ابو سلیم اور کریم اللہ کو عمر قید

ممبئی: 1993 میں ممبئی میں تسلسل سے ہوئے بم دھماکوں کے معاملہ میں خصوصی ٹاڈا عدالت نے طاہر مرچنٹ اور فیروز خان کو سزائے موت اور دیگر دو ابو سلیم اور کریم اللہ کو دو معاملوں میں عمر قید کی سزا سنائی اور دو دو لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔ دونوں معاملوں کی سزائیں ایک ساتھ کاٹنا ہونگی۔ ابو سلیم کے معاملے میں سرکاری وکیل نے پھانسی کی سزا کی درخواست کی تھی ، لیکن اسے حوالگی کے تحت ہندستان لا یا گیا تھا جس کی وجہ سے اسے پھانسی کی سزا نہیں سنائی گئی۔ اس معاملے میں سات ملزمین تھے جن میں سے ایک عبد القیوم کو ناکافی ثبوتوں کے باعث بری کر دیا گیا تھا اور چھ کو مجرم قرار دیا گیا تھا۔ ان میں سے ایک ریاض صدیقی کو 10 سال قید کی سزا ملی ہے جبکہ ایک اور ملزم مصطفی دوسہ کی موت ہو چکی ہے۔ طاہر مرچنٹ اور فیروز خان کو عدالت سازش میں شامل ہونے کا مجرم قرار دیا اور موت کی سزا سنائی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Abu salem sentenced to life 2 get death in mumbai serial blasts case in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply