اورنگ آباد اسلحہ برآمدگی مقدمہ میں ابو جندال سمیت 7 کو عمر قید اور5 کو8 تا14سال کی جیل

ممبئی: ممبئی کی خصوصی مکوکا عدالت نے آج یہاں دس سال سے زائد کا ایک طویل عرصہ گذر جانے کے اورنگ آباد اسلحہ ضبطی معاملے میں 26/11 ممبئی دہشت گردانہ حملہ کے مقدمہ کا بھی سامنا کرنے والوںمیں سے جن 12کو مجرم قرار دیا تھا ان میں سے کلیدی ملزم سید ذبیح الدین عرف ابو جندال سمیت 7 کو عمر قید کی سزا دی جانے کا حکم جاری کیا۔جس کے تحت انہیں تا حیات جیل میں ہی رہنا ہوگا۔
عدالت نے 2مجرمین محمد مظفر محمد تنویر اور ڈاکٹر محمد شریف شبیر احمد کو 14سال قید با مشقت کی سزا دیئے جانے کا حکم جاری کیا ہے ،جبکہ ریاست کے مالیگاؤں شہر سے تعلق رکھنے والے 3مجرمین جاوید احمد،مشتاق احمد اور افضل خان کو 8برس قید با مشقت کی سزا تجویز کرتے ہوئے فی کس 20ہزار روپیہ جرمانہ عائد کیا ہے ، ان تینوں مجرمین میں سے افضل خان نے نو برس جیل میں میں گذارے ہیں ،لہٰذا ا س کے جیل میں گذارے ہوئے ایام کو ہی سزا کی میعاد تسلیم کیا گیا۔البتہ اس پر جو جرمانہ عائد کیا گیا تھا اسے قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیت علماء کے صدر مولانا سید ارشد مدنی کی ہدایت پر ادا کر دیا گیا۔
جس کے بعد ا س کی رہائی عمل میںآگئی جبکہ 8 برس کی سزا پائے دیگر مجرمین جاوید احمد اور مشتاق احمد نے جیل میں آٹھ برس چند ماہ کم کا عرصہ جیل میں گذارا تھا لہذا انہیں بمشکل دو سے تین ماہ جیل میں گذارنے پڑیں گے حالانکہ جمعیت نے ان کے جرمانہ کی رقم ادا کردی ہے۔ خصوصی عدالت نے گذشتہ ہفتہ اس معاملہ میں میں 12 مسلم نوجوانوں کو مجرم قرار دیا تھا،اس میں محمد عامر شکیل احمد شیخ ،محمد مظفر محمد تنویر،مشتاق احمد محمد اسحاق شیخ ، جاوید احمد عبدالمجیدانصاری ،بلال احمد عبدالرزاق،ڈاکٹر محمد شریف شبیر احمد ،سیدعاکف ظفرالدین بیابانی ،افروز خان شاہد خان ،فیصل عطاالرحمن شیخ،محمداسلم حاجی محمد لطیف کشمیری اورسید ذبیح الدین سید ذکی الدین عرف ابو جندال شامل ہیں
ممبئی کے آرتھرروڈ جیل میں قائم خصوصی مکوکا عدالت کے جج شری کانت انیکر نے ابو جندال سمیت جن 7مجرمین کو عمر قید کی سزا تجویز کی ہے اس میں محمد عامر شکیل احمد شیخ ،بلال احمد عبدالرزاق ،سیدعاکف ظفرالدین بیابانی ،افروز خان شاہد خان ،فیصل عطاالرحمن شیخ اورمحمداسلم حاجی محمد لطیف کشمیری شامل ہیں،ان کا تعلق ریاست کے مختلف اضلاع سے ہے۔
جس میں اورنگ آباد،بیڑ،مالیگاؤں شامل ہیں،جبکہ عمر قید کی سزا پائے محمد اسلم کشمیری کا تعلق ریاست کشمیر سے ہے۔ عدالت نے2 مجرمین ڈاکٹر محمد شریف شبیر احمد اورمحمد مظفر محمد تنویر کو 14برس قید با مشقت کی سزا تجویز کرتے ہوئے ان پر فی کس 25 ہزارروپیہ جرمانہ عائد کیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Abu jundal six others sentenced for life in aurangabad arms haul case in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply