مہاراشٹر وقف بورڈ میں گھپلے کی ایس آئی ٹی سے تحقیقات کرائی جائے : ابوعاصم اعظمی

ممبئی : مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے مطالبہ کیا کہ مہاراشٹر میں وقف بورڈ بدعنوانی اور گھوٹالوں کی ایس آئی ٹی سے جانچ کروائی جائے۔انہوںنے ریاستی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران یہ مطالبہ کرنے کے بعد ایک پریس کانفریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں نے اپنی قیمتی املاک یہاں مدارس , یتیم خانہ اور راہ خدا میں وقف کر دی ہے لیکن یہی زمین وقف بورڈ بلڈروں کے ہاتھ فروخت کر رہا ہے ایسے کئی معاملات سامنے آئے ہیں جس میں وقف بورڈ میںخورد برد کی شکایت ملی ہے اس لئے ان تمام معاملات کی ایس آئی ٹی کے ذریعہ جانچ انتہائی ضروری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ناسک کی وقف بورڈ کی زمین نجی بلڈر کے ہاتھ فروخت کر دی گئی ہے اس 55 ایکڑ زمین کے فروخت کئے جانے سے متعلق جانچ بھی ضروری ہے۔ اس معاملہ میں موجودہ سی ای او نسیم بانو پٹیل کو معطل بھی کیا گیا ہے۔ پریس کانفریس میں ابوعاصم اعظمی نے بتایا کہ اس معاملہ میں ہم نے ایوان اسمبلی میں آواز بلند کی ہے اور سارے معاملے کی ایس آئی ٹی کے ذریعہ جانچ کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ مہاراشٹر میں وقف بورڈ کی لاکھوں ایکڑ زمینوں کا جن کی مالیت ہزار کروڑ روپئے سے بھی زائد ہوگی، گھپلہ کیا گیا ہے۔ لیکن اس معاملے میں کوئی توجہ تک نہیں دی جارہی ہے۔نسیم بانوپٹیل کا معاملہ منظر عام پر آنے سے ثابت ہو گیا ہے کہ وقف بورڈ میںخورد برد کےمعاملہ میں افسران بھی ملوثہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Abu asim demands for sti probe in waqf property in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply