اڑی میں دہشت گردانہ حملوں میں شہید جوان ہی اصل ہیرو ہیں: ابوعاصم اعظمی

ممبئی:مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے اڑی دہشت گردانہ حملوں میں شہید ہونے والے فوج کے جوانوں کو اصلی ہیرو قرار دیا اورفوجی کے خاندان کو ریاست کے اراکین اسمبلی کے ایک ماہ کی نتخواہ بطور امداد عطا کر نے کی بھی اپیل کی ہے۔
ابوعاصم اعظمی نے ریاست کے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کو ایک مکتوب ارسال کر کے پاکستان کے دہشت گردانہ حملوں سے پورا ملک غصہ میں ہے اور عوام کو کافی تکلیف پہنچی ہے
فوجیوں کی شہادت پر پورے ملک میں سوگ کا ماحول ہے کرکٹر اور فلم اداکار ملک کے ہیرو نہیں بلکہ دیش کی رکشا کرنے والے ملک کے محافظ اس دیش کے ہیرو ہے انہیں کی بدولت آج ہم ملک میں آرام کی نیند سوتے ہیں اعظمی نے بتایا کہ 18 فوجی شہید ہوئے ہیں جس میں مہاراشٹر کے 4 فوجی شامل ہیں لانس نائک کے فوجی سندیش سومناتھ ٹھوک اور امراؤتی کے سپاہی جن راؤ شہید ہوئے جبکہ اسپتال میں علاج کے دوران زخمی فوجی کی موت واقع ہوگئی
ان چاروں فوجیوں کے تئیں خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے ابوعاصم اعظمی نے مہاراشٹر کے اراکین اسمبلی ہونے کی حیثیت سے ریاست کے سبھی اراکین کو ایک ماہ کی تنخواہ ستمبر 2016 کی تنخواہ دینے کی اپیل کی ہے یہ ملک کے فوجیوں کے تئیں اپنی سچی خراج عقیدت ہوگی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Abu asim aazmi to give one month salary to uri martyres in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply