گجرات میں بی جے پی ۔کانگریس میں زبردست ٹکر: پول سروے

نئی دہلی: پیر کے روز پول سروے کے جاری کیے گئے نتیجہ میں بتایا گیا ہے کہ گجرات اسمبلی انتخابات میں بی جے پی اورکانگریس کے درمیان زبردست ٹکر ہے ۔ جبکہ سابقہ رائے شماری میں بی جے پی کی خاصی سبقت دکھائی جا رہی تھی۔
تازہ رائے شماری میں دونوں پارٹیوں کو 43فیصد ووٹ ملیں گے۔ 182رکنی اسمبلی میں بی جے پی کو 91سے99اور اس سے زائد اور کانگریس کو 78سے 86 تک سیٹیں ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
جبکہ اگست میں کیے گئے سروے میں بی جے پی 150یا اس سے زائد سیٹین جیت رہی تھی۔جبکہ کانگریس کو صرف30سیٹیں جیتتا دکھایا جا رہا تھا۔2012کے انتخابات میں بی جے پی نے115اور کانگریس نے 61سیٹیں جیتی تھیں۔
اے بی پی نیوز کے مطابق سروے سے پتہ چلتا ہے کہ جی ایس ٹی اور نوٹ بندش سے ووٹروں میں حکومت مخالف جذبات موجزن ہیں۔

Title: abp csds poll bjp congress fight neck and neck in gujarat | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply