حکومت نے تین سال میں گھریلو بچت کی حوصلہ شکنی والی پالیسیاں بنائی ہیں: سبرامنیم سوامی

نئی دہلی: معروف ماہر اقتصادیات اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ممبر پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی نے کہا ہے کہ شرح نمو میں تیزی اور شئیر بازار کی حالیہ تیزی حقیقی یا پائیدار نہیں بلکہ وقت اور مجازی ہے جو کسی بھی وقت اوندھے منھ گرسکتی ہے۔
سوامی نے اسوچم کے زیر اہتمام ایک پروگرام میں کہا کہ اقتصاد ی شرح نمو 10فیصد یا اس سے اوپر لے جانے کے لیے خاندانی بچت کے رجحان کو فروغ دینا ضروری ہے۔
لیکن موجودہ حکومت نے گذشتہ تین سال میں خاندانی بچت کی حوصلہ شکنی کرنے والی پالیسیاں بنائی ہیں۔ انہوں نے اس کے لیے انکم ٹیکس فوری طورپر ختم کرنے اور فکسڈ ڈپازٹ پر شرح سود کم سے کم 9فیصد کرنے کی وکالت کی۔
سبرامنیم نے مزید کہا کہ ہندوستان کو ترقی یافتہ ملکوںکی صف میں شامل کرنے کے لیے تسلسل کے ساتھ دس سال تک شرح نمو 10فیصد یا اس سے زائد برقرار رکھنا ہوگا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Abolish income tax raise banks rates to 9 subramanian swamy in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply