امرتسر کے گورو روی داس ہوائی اڈے پر لاوارث بیگ پڑا ملا، پروازیں ملتوی

نئی دہلی / امرتسر :پنجاب کے شہر امرتسر کے گورو رام داس بین الاقوامی ہوائی اڈے کے پارکنگ حصے میں پر آج صبح ایک لاوارث بیگ ملنے سے سنسنی پھیل گئی ۔اور احتیاطر تدابیر کے طور پر فوراً ہی تمام پروازوں کی آمد و رفت معطل کر دی گئی اور پولس اور بم ناکارہ بنانے والے اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا۔
امرتسر ہوائی اڈہ کے ڈائریکٹر وینکٹیشور راؤ نے فون پر یو این آئی کو بتایا کہ پورے علاقہ کی گھیرابندی کر دی گئی ہے اور انسداد بم دستہ موقع پر پہنچ کر بیگ کی تفتیش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہوائی اڈہ انتظامیہ نے تمام احتیاطی اقدامات کئے ہیں۔ واضح رہے کہ امرتسر شہر پاکستان کی سرحد سے محض40کلومیٹر کے فاصلہ پر ہے۔احتیاط کے طور پر فی الحال تمام پروازوں کو روک دیا گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Abandoned bag at amritsar airport sends security apparatus into a tizzy in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply