اب کی بار یوگی سرکار نعروں کے ساتھ ادتیہ ناتھ کو یوپی کا وزیر اعلیٰ بنانے کا مطالبہ

لکھنؤ:اترپردیش میں وزیر اعلیٰ کے لئے عہدہ کے لئے جاری قیاس آرائیوں کے درمیان گورکھ پور کے ممبر پارلیمنٹ یوگی ادتیہ ناتھ کے حامیوں نے بی جے پی کے ریاستی دفتر کے آس پاس ’اب کی بار یوگی سرکار‘ کے نعروں کے ساتھ کافی تعداد میں پوسٹر لگائے ہیں۔
ہندو یووا واہنی کے لکھنوؤ انچارج انوبھو شکلا کی طرف سے لگائے گئے پوسٹروں میں براہ راست یوگی آد تیہناتھ کو وزیر اعلی بنانے کا مطالبہ تو نہیں کیا گیا ہے لیکن پوسٹروں پر لکھے نعرے اب کی بار یوگی سرکار سے واضح ہے کہ ان کے حامی یوگی ادیتیہ ناتھ کو وزیر اعلی بنانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
پارٹی کے کسی عہدیدار نے اس پر براہ راست کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا لیکن ایک ترجمان نے نام نہیں شائع کرنے کی شرط پر کہا کہ جمہوریت میں عہدہ کی خواہش رکھنے کا حق سبھی کو ہے۔ وزیر اعلی تو پارٹی کاپارلیمانی بورڈ اور لیجس لیچر بورڈ طے کرے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ab ki bar yogi sarkar posters in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply