عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی پرکاش جاروال گرفتار

نئی دہلی: دہلی میں عام آدمی پارٹی کی مشکلیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ خواتین کے ساتھ زیادتی کے معاملے میں اس کے ایک اور رکن اسمبلی پرکاش جاروال کو پولیس نے جمعہ کے روز گرفتار کر لیا۔
ایسے ہی ایک الزام میں پارٹی کے ایک رکن اسمبلی دنیش موہنیا پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں جنہیں بعد میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا ۔ مسٹر جاروال کے خلاف مقدمہ گریٹر کیلاش تھانے میں درج کیا گیا ہے۔
شکایت کنندہ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ جب وہ ممبر اسمبلی سے ملنے گئی تھیں تب انہوں نے نہ صرف اس کے ساتھ بدتمیزی کی بلکہ چھیڑ خا نی بھی کی۔ خاتون کا کہنا ہے کہ وہ پولیس میں رپورٹ درج کرانے کے پہلے لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ اور پولیس حکام سے بھی ملی تھی۔
مسٹر جاروال کے خلاف یہ پہلا معاملہ نہیں ہے، اس کے پہلے مئی 2014 میں جل بورڈ کے ایک انجنیئر سے بدسلوکی کے معاملے میں بھی ان کے خلاف شکایت درج کرائی گئی تھی اور انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔
گزشتہ چند ماہ میں پارٹی کے کئی رکن اسمبلی کسی نہ کسی تنازع میں پھنس چکے ہیں جس سے پارٹی کے لئے مشکلات مسلسل بڑھتی جا رہی ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Aaps woes continue mla arrested for misbehaving with woman in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply