آنندی بین کے استعفیٰ کی پیش کش عام آدمی پارٹی سے خوف کی علامت:کیجری وال

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے گجرات میں وزیر اعلی آنندی بین پٹیل کے استعفی کو بدعنوانی کے خلاف عام آدمی پارٹی کی جیت قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) عام آدمی پارٹی سے خوفزدہ ہے۔
وپشیانا کے دس دن کے کورس کے لئے دھرم شالہ میں دھرم کوٹ کے وپشیانا میڈی ٹیشن ری ٹریٹ میں گئے عام آدمی پارٹی کے لیڈر مسٹر کیجریوال نے ٹوئٹر پر کہا کہ محترمہ پٹیل کا استعفی گجرات میں آپ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا نتیجہ ہے۔
گجرات میں بی جے پی ڈری ہوئی ہے۔ محترمہ پٹیل کا استعفی گجرات میں بدعنوانی کے خلاف عام آدمی پارٹی کی جیت ہے۔ لیکن محترمہ پٹیل کا کہنا ہے کہ انہوں نے استعفیٰ کی اس لیے پیش کش کی ہے کیونکہ وہ چاہتی ہیں کہ پارٹی کے نوجوان لیڈر اس عہدے کے ذمہ داری سنبھالیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Aaps popularity in gujarat forced anandiben patel to quit in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply