ای وی ایم کے غلط استعمال کے خلاف عام آدمی پارٹی کا الیکشن کمیشن کے دفترپر مظاہرہ

نئی دہلی:عام آدمی پارٹی (آپ) کے کارکنوں نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) میں مبینہ خرابی کے خلاف الیکشن کمیشن کے ہیڈکوارٹر پر آج مظاہرہ کیا۔ پارٹی کے دہلی کنوینر اور دہلی حکومت میں وزیر گوپال رائے نے کل یہ اعلان کیا تھا۔ پارٹی کے بڑی تعداد میں کارکن صبح 11 بجے کے آس پاس اشوکا روڈ پر واقع الیکشن کمیشن کے ہیڈکوارٹر پہنچے۔ کارکنوں نے ہاتھوں میں تختیاں اور بینرلئے ہوئے تھے۔ مظاہرین میں پارٹی کے کئی اہم رہنما اور رکن اسمبلی بھی شامل تھے۔
دہلی اسمبلی کے نو مئی کو بلائے گئے خصوصی اجلاس میں گریٹر کیلاش سے پارٹی کے ممبر اسمبلی اور سابق وزیر سوربھ بھاردواج نے ایک مشین کے ذریعے ڈیمو دے کر یہ دعویٰ کیا تھا کہ ای وی ایم میں محض 90 سیکنڈ میں چھیڑ چھاڑ کی جا سکتی ہے۔کمیشن نے تمام سیاسی پارٹیوں کو کل ای وی ایم تنازعہ سے وابستہ مسائل پر بات چیت کے لیے مدعو کیا ہے۔ پنجاب اور گوا اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی کراری شکست کے بعد اروند کیجریوال ای وی ایم میں مبینہ چھیڑچھاڑ کے سلسلے میں مسلسل آواز اٹھا رہے ہیں۔ بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی نے اترپردیش اسمبلی انتخابات کے بعد ای وی ایم میں خرابی کا مسئلہ اٹھایا تھا۔
اس کے بعد دیگر اپوزیشن پارٹیوں نے بھی آواز بلند کی تھی۔ اس معاملے پر اپوزیشن پارٹیاں کمیشن اور صدرجمہوریہ سے بھی ملاقات کر چکے ہیں۔ مسٹر کیجریوال نے تو حال ہی میں ہوئےدہلی کے تینوں کارپوریشنوں کے انتخابات میں ای وی ایم کے بجائے ووٹنگ بیلٹ پیپر سے کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔ کارپوریشنوں کے انتخابات میں بھی عام ا?دمی پارٹی کو کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Aap workers stage protest outside election commission office in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply