دہلی اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں عام آدمی پارٹی کی شاندار جیت

نئی دہلی: مرکز کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اسمبلی میں اپنی موجودگی کی جدوجہد کرنے والی کانگریس کو اس وقت زبردست جھٹکا لگا جب حکمراں جماعت عام آدمی پارٹی نے دہلی اسمبلی کا بوانہ حلقہ کا ضمنی انتخاب جیت لیا۔عام آدمی پارٹی نے اپنے قریب ترین حریف بی جے پی کے وید پرکاش کو 24052ووٹ سے شکست دی۔ ابتدا میں عام آدمی پارٹی کوپہلے سات راؤنڈ کی ووٹ شماری میں پہلے نمبر پر رہ کر ٹکر دینے والی کانگریس کو تیسرے نمبر پر اکتفا کرنا پڑا۔
عام آدمی پارٹی نے نہ صرف سیٹ پر اپنا قبضہ برقرار رکھا بلکہ بی جے پی کو بھی یہ اشارہ دے دیا کہ مودی حکومت کے کئی فیصلے عوام کو پسند نہیں ہیں۔ مجموعی طور پر دیکھا جائے تو اگر گوا میں بی جے پی سرخرو ہوئی تو دہلی اسمبلی کا ضمنی انتخاب اس کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا۔ نتیجہ سننے کے بعد عام آدمی پارٹی کی جانب سے ٹوئیٹ کر کے کہا گیا” بوانہ کی یہ جیت ، عوام کے نام، دلی کے دل میں کیجری وال“۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Aap wins big in bawana bypoll in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , , ,

Leave a Reply