دہلی میونسپل کارپوریشن ضمنی انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے بی جے پی اور کانگریس کو پچھاڑا

نئی دہلی:دہلی میونسپل کارپوریشن کے ضمنی انتخابات میں کارپوریشن میں حکمراں جماعت بی جے پی اس وقت زبردست جھٹکا لگا جب 13سیٹوں پر ہوئے انتخابات میں اسے صرف تین سیٹوں پر ہی کامیابی مل سکی۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجری وال کی عام آدمی پارٹی نے نہ صرف بی جے پی کو بلکہ اس کانگریس کو بھی جسے ان ضمنی انتخابات سے دہلی میں اپنی واپسی اور ساکھ بحال ہونے کا پورا یقین تھا عام آدمی سے پٹ گئی اور صرف4سیٹیں ہی اسے مل سکیں۔
کانگریس کو سب سے بڑا جھٹکا مسلم علاقہ بلیماران میں لگا جہاں اپنے امیدوار کی انتخابی مہم میں مقامی و قومی دونوں لیڈروں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا۔ راجیہ سبھا میں کانگریس قانون ساز پارٹی کے قائد غلام نبی آزاد، دہلی کے سابق وزیر اور بلیماران حلقہ سے سابق ممبر اسمبلی ہارون یوسف، کانگریس میں شامل ہونے والے مٹیا محل حلقہ سے سابق ممبر اسمبلی شعیب اقبال اور کئی اہم لیڈروں نے بلیماران میں کانگریس کی زبردست انتخابی مہم چلائی تھی۔
لیکن ووٹروں کا رجحان پھر بھی کانگریس کی طرف نہ ہو سکا۔عام آدمی پارٹی نے بلیماران(محمد صادق) کے علاوہ نانک پورا(انل ملک)،وکاس نگر(اشوک کمار)، مٹیالا(رمیش)اورتہہ کھنڈ(ابھیشیک بدھوڑی) کانگریس نے قمر الدین نگر(اشوک بھاردواج)، کھچڑی پور(آنند کمار)،منیرکا(یوگیتا راٹھی) اور جھلمل(پنکج لتھرا) ، بی جے پی نے وزیر پور(مہندر ناگپال)،شالیمار باغ نارتھ(بی ایم بھنڈاری) اور نوادا(کشن گہلوت)میں جیت حاصل کی جبکہ بھاٹی سیٹ آزد امیدوار راجندر سنگھ تنورنے جیتی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Aap wins 5 seats cong 4 bjp 3 in delhi municipal corporation by elections in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply