پنجاب میں دلتوں او رخواتین کے لئے علیحدہ انتخابی منشور جاری کیا جائے گا : کیجریوال

جالندھر: عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے آج تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کے لئے 21 نکاتی منشور جاری کرتے ہوئے کہاکہ یوتھ مینی فیسٹو کی طرح دلتوں اور خواتین کے لئے الگ سے منشور جاری کریں گے۔ مسٹر کیجریوال نے کہا کہ اکالی۔بی جے پی اتحاد کی حکومت میں پنجاب کا کاروبار اور صنعتیں تباہ ہو گئی ہیں۔
مہنگی بجلی کی وجہ سے بیشتر صنعتیں پڑوسی ریاستوں میں جا چکی ہیں۔ ریاست میں عام آدمی پارٹی کی حکومت بننے کے تین ماہ کے اندر بجلی سستی کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے جو صنعتیں دیوالیہ ہو کر بند ہو چکی ہیں انہیں دوبارہ شروع کروانے کے لئے دو سال کے لئے ٹیکس میں چھوٹ دی جائے گی۔
صنعت لگانے کے لئے خالی پڑی سرکاری زمینیں سستے داموں پر دی جائیں گی۔ مسٹر کیجریوال نے کہا کہ یہ منشور تاجروں اور صنعت کاروں کے ساتھ مشورہ کرکے ہی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو پنجاب کبھی صنعتوں کے لئے جانا جاتا تھا اب تباہ ہو چکا ہے اس لئے جالندھر اور لدھیانہ کی طرح روپڑ میں بھی نیا انڈسٹریل ہب بنایا جائے گا۔ پنجاب حکومت جو بھی سامان خریدے گی اس کا 80 فیصد سامان پنجاب کی صنعتوں میں ہی بنایا جائے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Aap to release seperate dalit and women manifesto in punjab in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply