عام آدمی پارٹی گجرات کی تمام 182اسمبلی سیٹوں پر امیدوار اتارے گی

نئی دہلی :گوا اور پنجاب اسمبلی انتخابات میں شکست بھول کرعام آدمی پارٹی (اے اے پی)نے وزیر اعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات میں اس سال ہونے والے اسمبلی انتخابات میں تمام 182 سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دہلی میں میونسپل کارپوریشن انتخابات کے لیے پارٹی کی انتخابی تیاریوں کے حوالے سے بلائی گئی کارکن کانفرنس کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے پارٹی ترجمان نے کہا کہ اگرچہ اے اے پی کی کارکردگی گوا اور پنجاب میں توقع کے مطابق نہیں رہی۔
تاہم دیکھا جائے توپارٹی پنجاب میں صفر سے اٹھ کر اصل حزب اختلاف بننا بھی کسی بڑی کامیابی سے کم نہیں ہے۔ نتائج سے یہ بھی واضح ہو گیا کہ عوام برسراقتدارجماعتوں کے خلاف تھی۔ گجرات میں بھی طویل عرصے سے بی جے پی کی حکومت ہے اور لوگ اس کے خلاف ہی ووٹ کریں گے کیونکہ یہاں بدعنوانی اور بے روزگاری میں اضافہ ہواہے اور کسان بے حال ہیں۔
لہذا یہاں ہم بہتر نتائج کی توقع کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ آپ نے 2014 میں ہوئے عام انتخابات میں ریاست کی تمام 26 لوک سبھا سیٹوں پر امیدوار کھڑا کیا تھالیکن اسے ایک پر بھی فتح حاصل نہیں ہوئی تھی۔ انتہائی کم ووٹ حاصل ہونے کی وجہ سے تقریباً تمام سیٹوں پر اس کے امیدواروں کی ضمانت تک ضبط ہو گئی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Aap to contest all 182 seats in gujarat in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply