عام آدمی پارٹی نے دہلی سے راجیہ سبھا کے لیے تینوں امیدواروں کے نام کا اعلان کردیا

فائل فوٹو
نئی دہلی: مسلمانوں کی زبردست حمایت سے دہلی اسمبلی انتخابات میں کلین سوئپ کرنے والی عام آدمی پارٹی نے راجیہ سبھا میں دہلی سے مسلم نمائندگی کے مطالبہ کو نظر انداز کرتے ہوئے سنجے سنگھ، سشیل گپتا اور این ڈی گپتا کو راجیہ سبھا کے لیے پارٹی امیدوار بنا دیا۔
چونکہ 70رکنی اسمبلی میں پارٹی کے67اراکین ہیں اس لیے پارٹی کے تینوں امیدواروں کا جیتنا طے ہے۔دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجری وال نے بدھ کے روز پارٹی کے تمام ممبران اسمبلی سے ملاقات کے بعدپولیٹیکل ایکشن کمیٹی سے میٹنگ کی ۔
سشیل گپتا معروف سماجی کارکن ہیں اور شروع سے ہی عام آدمی پارٹی سے وابستہ رہے ہیں۔ وہ دہلی کے پنجابی باغ کلب کے چیرمین بھی ہیں۔
اور کئی خیراتی اسپتالوں اور اداروں کے ٹرسٹی بھی ہیں۔این ڈی گپتا چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں اور عام آدمی پارٹی کا حساب کتاب بھی دیکھتے ہیں۔