دہلی میں عام آدمی پارٹی کا ممبر اسمبلی مستعفی، بی جے پی میں شامل

نئی دہلی: دہلی میں میونسپل کارپوریشن کے انتخابات سے عین قبل بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اس وقت زبردست تقویت حاصل ہوئی جب بوانا سے عام آدمی پارٹی (آپ) کے رکن اسمبلی وید پرکاش نے اسمبلی،حکومتی اداروں اور پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے استعفی دے کربی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی۔ دہلی اسمبلی کے اسپیکر رام نواس گوئل کو آج مسٹر وید پرکاش نے اپنا استعفیٰ بھیج دیا۔
ایک لائن کے اس استعفی میں انہوں نے کہا کہ فوری طور پر استعفی دیا ہے۔ استعفی دینے کے بعد مسٹر وید پرکاش بی جے پی ریاستی صدر اور دیگر رہنماؤں کی موجودگی میں بی جے پی کی رکنیت حاصل کی۔انہوں نے کہا کہ وہ اس لیے اپرٹی سے مستعفی ہو رہے ہیں کیونکہ پارٹی نے 2015کے اسمبلی انتخابات کے موقع پر جو وعدے کیے تھے انہیں وہ پورا کرنے میںناکام ہو گئی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Aap mla ved prakash joins bjp in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply