عام آدمی پارٹی کے مزید دو ممبران اسمبلی گرفتار

نئی دہلی: یہاں عام آدمی پارٹی کے مزید دو ممبران اسمبلی گرفتار کر لئے گئے جس سے مرکز اور دہلی حکومت کے درمیان پیدا خلیج اورچوڑی ہو گئی۔ان دو گرفتاریوں سے عام آدمی پارٹی کے مختلف الزامات کے تحت گرفتار کیے جانے والے مبران اسمبلی کی تعداد11ہو گئی۔
اوکھلا سے پارٹی کے ممبر اسمبلی امانت اللہ خان کو ایک خاتون کو ریپ کر کے زندہ جلا دینے کی دھمکی دینے کے الزام میں گرفتار گیا تو دوسرے ایم ایل اے نریش یادو کو گذشتہ ماہ پنجاب کے شہر مالیر کوٹلہ میں قرآن شریف کی توہین کے الزام میں گرفتار کیاگیا ۔
انہیں آج پنجاب کے شہر پٹیالہ لے جایا جائے گا اور وہاں کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ امانت اللہ کے حوالے سے پولیس ذرائع نے بتایا کہ ثمینہ نام کی ایک خاتون نے جو پیشہ سے ڈاکٹر ہیں، شکایت درج کرائی تھی کہ اوکھلا سے رکن اسمبلی مسٹر خان نے ان کے ساتھ جنسی تشدد اور انہیں کار سے کچلنے کی دھمکی دی ہے۔ اس کے بعد جامعہ نگر تھانے میں مسٹر خان کے خلاف 20 جولائی کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
عام آدمی پارٹی نے کل دہلی پولیس پر الزام لگایا تھا کہ وہ عورت پر مسٹر خان کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لئے دباؤڈال رہی ہے اور انہوں نے اپنے دعوے کی حمایت میں ایک اسٹنگ ویڈیو بھی جاری کیا تھا۔ امانت اللہ خان کو گرفتار کئے جانے پر دلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے وزیر اعظم نریندر مودی کی تیکھی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گجرات میں وزیر اعلی آنند ی بین پٹیل جھوٹے مقدمات میں دلت پاٹیداروں کو جیل میں ڈال رہی ہیں اور مرکز میں وزیر اعظم نریندر مودی جھوٹے مقدمات میں دہلی میں عام آدمی پاٹی کے لوگوں کو جیل بھیجنے میں لگے ہوئے ہیں۔
پارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ عام آدمی پارٹی کے ممبران اسمبلی کی باقاعدہ گرفتاری اس امر کی نشاندہی کرتی ہے کہ پورے ملک میں عام آدمی پارٹی کو ملنے والی حمایت سے مسٹر مودی کتنے بوکھلا گئے ہیں۔ فرضی معاملے پارٹی کی پیش رفت نہیںروک سکتے۔ دریں اثنا ، آپ عام آدمی پارٹی کے کارکنوں نے مسٹر خان کی گرفتاری کے خلاف نوئیڈا۔ بدرپور روڈ پر مظاہرہ کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Aap mla arrested for intimidation another held on sacrilege charge in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply