ممبر اسمبلی امانت اللہ خاں کو ضمانت

نئی دہلی:دہلی کی ایک عدالت نے قریبی رشتہ دار کے ساتھ مبینہ جنسی استحصال کیس میں ملوث اوکھلا سے عام آدمی پارٹی (آپ) کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کو آج ضمانت دے دی۔
میٹروپولٹن مجسٹریٹ وجیتا راوت نے 35 ہزار روپے کے ذاتی مچلکے اور اتنے ہی رقم کی ضمانت پر مسٹر خان کو ضمانت دے دی۔ مجسٹریٹ نے مسٹر خان کو ہدایت دی ہے کہ وہ شکایت کنندہ سے نہ کسی قسم کا رابطہ رکھیں گے اور نہ دھمکی دیں گے۔ عدالت نے کہا ہے کہ اگر مسٹر خان ضمانت کی شرطوں کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو جانچ افسر کو یہ آزادی ہے کہ وہ ضمانت منسوخ کرنے کے لئے عدالت کے پاس آئے۔
مسٹر خان کو بدھ کے روز ایک دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا گیا تھا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کے سامنے کہا کہ مزید پوچھ گچھ کے لیے انہیں پولیس حراست میں رکھنے کی ضرورت نہیں ہے اور ان سے تفتیش کا کام مکمل ہو گیا ہے۔
مسٹر خان کی سلج کی شکایت پر انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔ گزشتہ تین ماہ میں مسٹر خان کو دوسری بار پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ اس سے پہلے 24 جولائی کو ایک خاتون کی شکایت پر انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Aap mla amanatullah khan gets bail in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply