نجیب جنگ سسودیا کو وطن واپس بلانے کے بجائے خود ہی امریکہ سے واپس آجاتے:وزیر سیاحت

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں چکن گنیا اور ڈینگو کے بتدریج وبا ئی شکل اختیار کرنے کے پیش نظرلیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ کی جانب سے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کو فن لینڈ کا دورہ ادھورا چھوڑ کر فوراً واپس لوٹنے کی ہدایت جاری کیے جانے پر دہلی حکومت کے وزیر سیاحت کپل مشرا نے اپنی ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے ایک مکتوب ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ اگر وہ دہلی میں پھیلے ان امراض سے اتنا ہی فکر مند تھے تووہ خود جومسٹر سسودیا کو فیکس کرنے کے دو روزپہلے تک امریکہ میں تعطیلات منا رہے تھے تعطیلات منسوخ کر کے کیوں دہلی واپس نہیں آگئے ۔دہلی میں چکن گنیا اور ڈینگو کی وبا بین الاقوامی خبر بنی ہوئی تھی اور انہیں بھی یہ خبریں پڑھنے اور سننے کا موقع مل رہا ہوگا لیکن وہ اپنی چھٹیاں منسوخ کر کے نہیں آئے۔
انہوں نے” ٹوئیٹ کیا کہ کیاہی اچھا ہوتا کہ آپ بھی ہمارے ساتھ اسپتالوں کا دورہ کرتے ، وہاں مریضوں کو دیکھتے۔ چکن گنیا او ر ڈینگو سے نمٹنے کے لئے دہلی میں جو مہم چل رہی ہے اس میں تمام مذہبی، سماجی و اصلاحی تنظیمیں شرکت کررہی ہیں۔ کاش اس میں آپ بھی آتے تو اچھا ہوتا۔ تمام اسپتال، محلہ کلینک ، سب کی چھٹیاں منسوخ ہیں۔ آج دوپہر آجائیے ، ابھی چھٹیا ں منانے کا وقت نہیں ہے“۔ اس دوران میڈیا میں ایسی خبریں آئی ہیں کہ مسٹر ستنیدر جین اور مسٹر مشرا ہفتہ کو پونے بارہ بجے مسٹر نجیب جنگ سے ملاقات کے لئے راج نواس پہنچے لیکن انہیں ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ ان کے سکریٹریوں نے کہا کہ مسٹر جنگ آج چھٹی پر ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Aap ministers fume after being turned away by lg office in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply