پنجاب میں بھی کیجری وال کی عام آدمی پارٹی کلین سوئپ کرے گی:سروے

چنڈی گڑھ:دہلی میں بر سر اقتدار اروند کیجری وال کی عام آدمی پارٹی کے کارکنوں کی اس وقت زبردست حوصلہ افزائی ہوئی جب تازہ ترین سروے میں اس امر کی پیش گوئی کی گئی ہے کہ پنجاب اسمبلی کے ونے والے انتخابات میں عام آدمی پارٹی تقریباً100سیٹیں جیت کر ریاست میں اپنی حکومت قائم کر لے گی۔ہف پوسٹ -سی ووٹر کے سروے کے مطابق پنجاب قانون ساز اسمبلی کی117میں سے 94تا100سیٹیں جیت کر دو تہائی سے زائد اکثریت حاصل کر لے گی۔
سروے میں کانگریس کو 8تا14سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر اور حکمراں شرومنی اکالی دل -بی جے پی اتحاد 6تا12سیٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے گی۔ سروے میں کہا گیا ہے کہ اگر آج انتخابات ہو جائیں تو عام آدمی پارٹی کو48فیصد ووٹ پڑیں گے۔2012کے ریاستی اسمبلی انتخابات میں اکالی دل کو 56اور کانگریس کو46سیٹیں ملی تھیں ۔جبکہ بی جے پی کو 12سیٹیں ملی تھیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Aap likely to win 100 seats claims survey in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply