سبرامنیم سوامی نے کیجری وال کو نکسلی قرار دیا

نئی دہلی:بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے بزرگ رہنما سبرامنیم سوامی نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجری وال کو نکسلی قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چا رریاستوں کے وزراءاعلیٰ مغربی بنگا ل کی ممتا بنرجی، کرناٹک کے ایچ ڈی کماراسوامی، آندھراپردیش کے چندر بابو نائیڈواورتمل ناڈو کے پنرئی وجئین آخر ان کی حمایت کیوں کر رہے ہیں۔

سبرامنیم سوامی نے کہا کہ کیجری وال کچھ نہیں ہیں۔ وہ پوری طرح سے غائب ہو گئے ہیں۔ میں نے 2جی اسپیکٹرم کے بعد بدعنوانی مخالف مہم چلائی تھی۔ اس کے بعد اس نے ایک ایسے شخص کو چنا جو اصل دنیا کی سیاست کو نہیں جانتا ہے جس کا نام انا ہزارے ہے ۔اس نے اس کا سہارا لیا اور پھر اس سے علیحدگی اختیار کر لی۔

یہ شخص پیدائشی ایک نکسلی ہے۔وہ420ہے ۔ایسے میں یہ چاروں وزراءاعلیٰ اس کی حمایت کیوں کر رہے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Aap lg faceoff subramanian swamy dubs kejriwal naxalite in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply