عام آدمی پارٹی اپنے20ممبران اسمبلی کو بچانے دہلی ہائی کورٹ پہنچی

نئی دہلی: دہلی اسمبلی میں حکمراں جماعت عام آدمی پارٹی نے اپنے20ممبران اسمبلی کو نااہل قرار دینے کے لیے الیکشن کمیشن کی سفارش کے خلاف دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔
یہ اس لیے بھی ضروری ہوگیا ہے کیونکہ صدر کمیشن کی اس سفارش کو مان لینے کا پابند ہے۔ جب ایسے معاملات میں جس میں قانون سازوں کو اناہل قرار دینے کی سفارش کی جاتی ہے تو صدر اس کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیجتا ہے جو اپنی رائے کے ساتھ اس کو صدر کو واپس بھیج دیتا ہے اور اسی رائے پر پھر صدر فیصلہ کرتا ہے۔
اور اس معاملہ میں الیکشن کمیشن خود ہی سفارش کر رہا ہے اس لیے صدر کو لامحالہ اسے تسلیم کرنا ہے۔ اور اسی کے پیش نظر عام آدمی پارٹی نے اپنے ایم ایل ایز کو بچانے کے لیے ہائی کورٹ کے دروازے پر دستک دی ہے۔
یہ معاملہ21ممبران اسمببلی کے خلاف تھا لیکن ایک ممبر اسمبلی جرنیل سنگھ ، جو راجوری گارڈن سے ایم ایل اے تھے، پنجاب سے لوک سبھا کا ضمنی انتخاب لڑنے کے لیے دہلی اسمبلی سے مستعفی ہو گئے تھے جس کے باعث منفعت بخش عہدے پر تقرر کا ان کے خلاف کیس خود بخود ختم ہو گیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Aap approaches hc against ecs recommendation in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply