عام آدمی پارٹی نے سسودیہ کوپنجاب شاخ کا انچارج مقرر کر دیا

چنڈی گڑھ: عام آدمی پارٹی نے اپنے سینیئر لیڈر اور دہلی کے نئاب وزیر اعلیٰ منیش سسودیہ کو اپنے پنجاب یونٹ کا انچارج مقرر کر دیا۔سسودیہ کو پنجاب شاخ کا انچارج بنانے کا فیصلہ ریاست میں ہوئے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کی بدترین کارکردگی کا مظاہر کرنے کی روشنی میں کیاگیاہے۔
پارٹی سے جاری ایک بیان کے مطابق پنجاب میں موجودہ سیاسی صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد عام آدمی پارٹی کی سیاسی امور سے وابستہ کمیٹی نے سسودیہ کو پنجاب کا انچارج بنانے کا فیصلہ کیا۔عام آدمی پارٹی کے پنجاب یونٹ نے سسودیہ کے تقررکا تالیاں بجا کر خیرمقدم کیا۔

Title: aap appoints sisodia as in charge of punjab unit | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply