عام آدمی پارٹی کے گرفتار ممبران اسمبلی کی تعداد میں اضافہ

نئی دہلی:مختلف الزامات میں گرفتار کر کے جیل بھیجے جانے والے عام آدمی پارٹی کے اراکین اسمبلی کی تعداد میں اس وقت مزید اضافہ ہو گیا جب اتوار کے روز رکن اسمبلی شرد چوہان کو پارٹی کی ایک کارکن سونی کی خود کشی کے معاملے میں گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے ممبر اسمبلی مسٹر چوہان کے علاوہ سات دیگر افراد کو ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب میںگرفتار کیا ۔ عام آدمی پارٹی کے لیڈر آشوتوش نے مسٹر چوہان کی گرفتاری پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی پر الزام لگایا کہ وہ ان کی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجری وال سے سیاسی انتقام لینے کے لیے ان کی پارٹی کے اراکین اسمبلی کو گرفتار کرا رہے ہیں۔
گرفتار شدگان میں دہلی پولس کا ایک سب انسپکٹر بھی شامل ہے۔واضح رہے کہ ایک28سالہ خاتون نے 19جولائی کو نریلا میں اپنی رہائش گاہ پر زہریلی شے پی کر خود کشی کر لی تھی ۔اس نے اس سے قبل الزام لگایا تھا کہ نریلا کے ممبر اسمبلی شرد چوہان کے ایک معتمد خاص رمیش بھاردواج اسے بہت زیادہ تنگ کر تا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Aam admi party mla sharad chauhan cop among 7 arrested in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply