پنجاب میں عام آدمی پارٹی کی چمک ماند پڑتی جارہی ہے: یوگیندر یادو

چنڈی گڑھ:سوراج انڈیا کے سینئر رہنما یوگیندر یادو نے کہا ہے کہ پنجاب میں عام آدمی پارٹی کی مقبولیت میں حال ہی میں تیزی سے کمی آئی ہے اور ریاست میں اب اس کی جگہ ایک سچی تیسری طاقت(تھرڈ فرنٹ)کی ضرورت ہے جو عوام کو مبینہ بدعنوان اور مافیابادل حکومت سے آزادی دلاسکے۔
مسٹر یادو نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پنجاب میں عام آدمی پارٹی تیزی سے ابھر رہی تھی خصوصاً ریاست میں لوک سبھاانتخابات کے بعد ایسا لگا تھا کہ یہ شرومنی اکالی دل ،بھارتیہ جنتاپارٹی(بی جے پی)اتحاد اور کانگریس کے بعد تیسرا سیاسی متبادل بن ہے لیکن گزشتہ 23 مہینوں میںعام آدمی پارٹی میں جو کچھ بھی ہوا ہے اس سے اس کی مقبولیت کا گراف تیزی سے گراہے اور ایسا لگتا ہے کہ اس کا بھی وہی حشر ہوگا جو تقریباً پانچ سال پہلے من پریت سنگھ بادل کی قیادت والی پنجاب پیپلس پارٹی (پی پی پی)کا ہوا تھا ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Aam aadmi party will meet ppps fate says yogendra yadav in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply