پنجاب میں عام آدمی پارٹی دو دھڑوں میں تقسیم، اعلی قیادت سے بغاوت کی

چنڈی گڑھ:عام آدمی پارٹی کے پنجاب یونٹ کے 13 زونل انچارج میں سے سات نے پارٹی کنوینر اروند کیجریوال کے خلاف علم بغاوت بلند کرتے ہوئے مسٹر سچا سنگھ چھوٹے پورکی قیادت میں کام کرنے کا آج اعلان کیا۔
پارٹی کے آنند پور صاحب کے زونل انچارج جے ایس دھالیوال، جالندھر زون کے ڈاکٹر ایچ ایس چیمہ، امرتسر زون کے گرندر سنگھ باجوا، بھٹنڈا کے نریندر پال، گرداس پور کے امندیپ سنگھ، کھڈور صاحب زون کے اقبال سنگھ بھاگووالیا اور فیروزپور زون کے گرپریت سنگھ سندھو نے آج یہاں کارکنوں کے ساتھ ملاقات کی اور ایک قرارداد منظور کرکے مسٹر چھوٹےپور کو اپنا لیڈر تسلیم کرتے ہوئے پارٹی کو چلانے کے ساری ذمہ داریاں انہیں تفویض کر دیں۔
انہوں نے آج یہاں صحافیوں سے کہا کہ آج سے ان کا دلی کی عام آدمی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں اور سارے حقوق مسٹر چھوٹےپور کو دے دیے گئے ہیں۔ مسٹر چھوٹےپور کل امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں متھہ ٹیکیں گے اور کارکنوں کے ساتھ آگے کی حکمت عملی طے کریں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Aam aadmi party in punjab splits in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply