پنتھک رہنماؤں کی گرفتاری کی عام آدمی پارٹی نے مذمت کی

جالندھر: پنجاب میں عام آدمی پارٹی (آپ) کے ترجمان سکھ پال سنگھ کھیڑانے سربت خالصہ کو ناکام کرنے کے مقصد سے گرفتار کئے گئے پنتھک رہنماؤں کی گرفتاری کی مخالفت کرتے ہوئے اسے غیر اعلانیہ ایمرجنسی قرار دیا۔ سربت خالصہ دس نومبر کو تلونڈی سابو میں ہونے والا ہے۔
مسٹر کھیڑانے آج یہاں کہا کہ کبھی ایمرجنسی کے مخالف رہنے والی شرومنی اکالی دل نے سربت خالصہ کے دو ہزار سے زائد رہنماؤں کو گرفتار کرکے پنتھک کے وقار کو مٹی میں ملادیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی آئین کے مطابق ہر شہری کو اپنے خیالات ظاہر کرنے کی آزادی ہے لیکن رہنماؤں کو گرفتار کرکے انہیں ان کے بنیادی حق سے محروم کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پرکاش سنگھ بادل ریاست میں آر ایس ایس کا سکھ مخالف خفیہ ایجنڈا نافذ کرنا چاہتے ہیں۔ مسٹر کھیڑانے کہا کہ 2014 میں پنجاب کے مانسا ضلع میں آر ایس ایس نے مسلح جلوس نکالا تھا تو انہیں کیوں نہیں روکا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر بادل نے سربت خالصہ کے رہنماؤں سے زیادہ خود آئین اور قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Aam aadmi party condemns panthic leaders arrests in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply