وجے مالیہ کو مفرورقراردینے کے لیے ممبئی کی ایک عدالت سے ایرپورٹ اتھارٹی کی استدعا

ممبئی:(یواین آئی)ائیرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) نے کنگ فشر ائیرلائن کی بقایا فیس کے معاملہ میں 100کروڑ روپئے سے زیادہ کے دو چیک باؤنس ہونے کے بعد ممبئی کی ایک عدالت سے ایئرلائن کی پروموٹر کمپنی یوبی گروپ کے چیئرمین وجے مالیہ کو مفرور قرار دینے کی درخواست کی ہے۔
اتھارٹی کے وکیلوں نے ممبئی کی اندھیری عدالت سے اس معاملہ میں دفعہ 82لگانے کی درخواست کی ہے جس کے تحت اسے مفرورقرار دیا جاسکے گا۔
اتھارٹی کے وکیل نیرج اروڑہ نے بتایا کہ ایئر نیوی گیشن ،پارکنگ اور دیگرفیس کی شکل میں کنگ فشر پر 107کروڑ روپئے کا بقایا تھا۔چیک باؤنس ہونے کے بعد عدالت نے معاملہ کی سماعت کے لئےمالیہ کو 16جولائی 2016کو حاضر ہونے کا حکم دیا تھا۔
حاضر نہ ہونے پر اس کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا گیا تھا۔ملزم کے برطانیہ فرار ہوجانے کی وجہ سے وارنٹ واپس آگیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Aai asks court to declare vijay mallya proclaimed offender in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply