آدھار کارڈ میں جانکاری اپڈیٹ کرانے پر 18فیصد جی ایس ٹی دینا ہوگا

نئی دہلی: آدھار کارڈ کو حکومت نے تقریباً سارے کاموں میں لازمی کردیا ہے ۔ لیکن اگر آپ کو آدھار میں کچھ اپڈیٹ کرانا ہے تو آپ کو اس کے لئے زیادہ قیمت چکانی ہوگی۔
اب آپ کو اس کے لئے الگ سے چارج دینا ہوگا۔ آدھار کارڈ جاری کرنے والی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ UIDAIنے اب آدھار سروس کے لئے طے کئے گئے چارج پر GSTلگا دیا ہے۔ اس کی شرح 18فیصد کر دی ہے۔
آپ کو بتا دیں کہ UIDAIنے کچھ آدھار خدمات پر چارج طے کئے ہوئے ہیں۔ جب کہ کچھ سروس مفت میں دی جاتی ہے۔ ایسے کئی معاملے دیکھیں گئے ہیں کہ جب آدھار ہولڈر سے سروس چارج کے نام پر آدھار سینٹر میں مفت سروس پر بھی چارج لیا جاتا ہے، یا پھر الگ سے چارج کیا جاتاہے۔ اسی کو دیکھتے ہوئے آدھار سروس کے لئے اب چارج طے کئے گئے ہیں۔
آدھار اتھارٹی یو آئی ڈی اے آئی کے مطابق آدھار میں نام، پیدائش کی تاریخ اور بائیومیٹرک سمیت دیگر جا نکاری اپڈیٹ کرنے کے لئے آپ کو 25روپے کے ساتھ 18فیصد ی GSTدینا ہوگا ۔
بتا دیں کہ اس کے لئے پہلے آپ کو صرف 25روپے ہی دینے پڑتے تھے لیکن جی ایس ٹی لگنے کے بعد آپ کو تقریباً 30روپے اس کے لئے چکانے پڑیں گے۔
یوآئی ڈی اے آئی نے خود ٹوئیٹ کر کے اس کیجانکاری دی ہے۔ اس ٹوئٹ میں اتھارٹی نے آدھار کارڈ کے سارے چارجس کے بارے میں جانکاری دی ہے کہ کس خدمات کے لئے چارج دینا پڑے گا اور آدھار سے جڑے کون سے کام کے لئے آپ کو فیس نہیں بھرنی ہو گی اور کس کے لئے نہیں۔

Title: aadhaar details updation fees increase by 18 because of gst in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply