راجستھان میں ہجومی تشدد کی ایک اور واردات میں ایک مزدور پیشہ ہلاک

جے پور: ابھی لنچنگ اور ہجومی تشدد کے خلاف سپریم کورٹ کے انتباہ اور مرکز کو قانون وضع کرنے کے لیے اس کا حکم جاری ہوئے چند روز بھی نہیں گذرے کہ جمعہ کو نصف شب میں راجستھان کے ضلع الور میں گﺅ کشی اور گایوں کی اسمگلنگ کے شبہ میں ایک شخص کو پیٹ پیٹ کرہلا ک کر دیا گیا۔

موصول اطلاع کے مطابق 30۔32سال کی عمر کا اکبر خان نام کا ایک نوجوان جو ہریانہ میں میوات ضلع کی تحصیل فیروز پور جھرکا کے گاو¿ں کول گاو¿ں کارہائشی تھااپنے ایک نامعلوم ساتھی کے ساتھ دو گائیں لے کر جارہا تھا کہ رام گڑھ تحصیل کے لالہ ونڈی گاو¿ں سے گذر رہا تھا کہ ایک بھیڑ نے اس پر حملہ کر دیا ۔اسے شدید زخمی حالت میں رام گڑھ گورنمنٹ اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

جے پور رینج کے پولس انسپکٹر جنرل انل بینی وال نے بتایاکہ خان کے قتل کا معاملہ دج کر کے دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔تاہم انہوں نے کہاکہ یہ ابھی واضح نہیں ہو سکا ہے کہ کہ وہ گائے اسمگلر تھے۔کول گاو¿ں کے ہندوسرپنچ جگ رام نے کہا کہ خان ایک غریب چرواہا تھا اور بکریوں کو چرانے کا کام کرنے کے ساتھ ساتھ کبھی کبھار ضرورت پڑنے پرمزدوری بھی کر لیا کرتا تھا۔

اس کے پانچ چھوٹے چھوٹے بچے ہیں۔راجستھان کی بی جے پی کی وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے نے اس حملہ کی شدت سے مذمت کی اور ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا وعدہ کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: a young man lynched to death in alwar rajasthan in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply