کانگریس نے جے ڈی ایس سے قبل از انتخابات انتخابی سمجھوتہ کیا ہوتا تو نتائج مختلف ہوتے:ممتا

کولکاتا:ترنمول کانگریس کی سربراہ اور مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کرناٹک اسمبلی انتخابات کے نتائج کی روشنی میں کہا ہے کہ اگر کانگریس جنتا دل (سیکولر) کے ساتھ اتحاد کرکے انتخاب لڑا ہوتا تو نتائج نہایت مختلف ہوتے۔

اور کانگریس اقتدار سے بے دخل نہ ہوتی۔ تاہم انہوں نے سیاسی و نظریاتی اختلافات فی الحال بالائے طاق رکھ کر نہایت فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکےسب سے بڑی پارٹی بن کر ابھرنے پربھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اس کے وزیر اعلیٰ امیدوار بی ایس یدیورپا کو مبارک باد دی ۔

محترمہ بنرجی نے ٹوئٹ کیا”کرناٹک اسمبلی انتخابات میں فتح حاصل کرنے والوں کو مبارکباد، جو ہار گئے وہ حوصلہ نہ ہاریں، جدوجہد کریں۔ اگر کانگریس نے جنتا دل (ایس) کے ساتھ مل کر الیکشن لڑا ہوتا تو نتائج کچھ اور ہوتے“۔

ممتا بنرجی نے جے ڈی ایس رہنما وسابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کو بھی سیل فون پر مبارکباد دی ۔ اور امید ظاہر کی کہ ان کی پارٹی کانگریس کے ساتھ مخلوط حکومت تشکیل دے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: A word of advice from mamata banerjee to congress in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment