صحتیاب ہو کرچار ماہ بعد لوک سبھا پہنچنے پرسشما سوراج کا زبردست خیر مقدم

نئی دہلی: رو بصحت ہونےکے بعد آج پہلی بار لوک سبھا پہنچنے پر پورے ایوان نے وزیر خارجہ سشما سوراج کا تالیوںکی گڑگڑاہٹ سے زبردست خیر مقدم کیا اور ان کی بہتر صحت اور درازی عمر کے لئے دعا کی۔
محترمہ سوراج 7 نومبر کو گردے کے عارضہ کے باعث آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائینسز (ایمس) میں داخل ہوئی تھیں۔ بعد میں دس دسمبر کو ان کے گردے کی پیوندکاری کی گئی تھی۔ اس وقت سے ہی وہ رخصت پر تھیں۔
وقفہ سوال کے بعد تقریباً 12 بجکر 5 منٹ پر مرکزی وزیر برائے آبی وسائل اوما بھارتی کے ساتھ وہ ایوان میں داخل ہوئیں۔ان کے ہمراہ ان کی ایک معاون پانی اور دواؤں پر مشتمل ایک تھیلا لیکر آئی۔
محترمہ سوراج کے ایوان میں آتے ہی سب سے پہلے کانگریس کے رکن جیوتر آدتیہ سندھیا ان کی سیٹ پر گئے اور ان کی مزاج پرسی کی۔ محترمہ بھارتی ان کے برابر میں بیٹھ گئیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: A warm lok sabha welcome for sushma swaraj in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply