نئی دہلی: اس میں کوئی شک نہیں کہ ہندستان میں خاص طور پر شمالی اور وسطی ہند والوں کی پاکستان میں بہت رشتہ دار رہتے ہیں اور کئی پاکستانی دو شیزائیں شادی ہو کر ہندوستان آچکی ہیں لیکن بیشتر کو دادی نانی بن جانے کے باوجود ابھی تک ہندوستان کی شہریت نہیں مل سکی ہے۔

یہاں تک کہ کوئی توشادی ہو کر ہندوستان آنے کے بعد بیوہ بھی ہو گئی لیکن اسے ہندوستانی شہریت نہیں مل سکی۔ اس ضمن میں اترپردیش کا شہر شاہجہاں پور کا خاص طور پر ذکر کیا جاتا ہے جہاں 12افراد ایسے ہیں جنہوں نے پاکستان کی لڑکیوں سے شادی کی لیکن ان کو ہندوستانی شہریت دیے جانے کا عمل ابھی تک پایہ تکمیل کو نہیں پہنچ سکا ہے ۔

ایک خاتون تو ایسی ہیں جن کا شوہر انتقال کر چکا ہے لیکن ابھی تک اسے ہندوتانی شہریت نہیں مل سکی ہے۔ یوں تو ان پاکستانی دلہنوں کو فی الحال طویل مدتی ویزا ملا ہوا ہے اور وہ اسی ویزا پر ہندوستان میں رہائش پذیر ہیں ۔انہوں نے ہندوستانی شہریت کے لیے درخاست دے رکھی ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ ابتدا میں ان خواتین کو3مہینے کا ویزاملتا ہے بعد میں وہ طویل المیعاد ویزے پر ہی زندگی گذار دیتی ہیں۔ گذشتہ کچھ سالوں کے دوران شاہجہاں پور میں ایک دو کواتین کو ہندوستان کی شہریت مل گئی لیکن اس کے لیے انہیں کئی سال تک سرکاری دفروں کے چکر لگانے پڑے۔

زبردست پیروی کی تب کہٰن ان کو ہندوستانی شہریت مل سکی۔ اور آج مزید 12خواتین ہندوستانی شہریت دیے جانے کا انتظار کر رہی ہیں۔

شاہجہاں پور میں 15پاکستانی طویل مدتی ویزے پر رہائش پذیر ہیں ۔ان میں سب سے زیادہ سات پاکستانی شاہجہاں پور شہر کے صدر علاقہ میں مقیم ہیں۔کانٹھ اور چوک کوتوالی میں د و دو اور بنڈا، آرسی مشن، پوانیا اور تلہر میں ایک ایک پاکستانی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *