اجودھیا تنازعہ افہام و تفہیم سے طے نہ ہوا تو مندر تعمیر کے لیے قانون بنا یا جائے گا: سبرامنیم سوامی

پٹنہ: بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایم پی اور سابق مرکزی وزیر سبرامنیم سوامی نے کہا ہے کہ ایک عالیشان رام مندر کی تعمیر اجودھیا میں ہی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ایک مسجد تو گرائی جا سکتی ہے لیکن مندر نہیں کیونکہ وہاں خدا رہتے ہیں۔ مسٹر سوامی نے یہاں دارالحکومت پٹنہ کے بھارتیہ نترکلامندر کے آڈیٹوریم میں منعقد رام مندر اور ہندونشاة ثانیہ کے موضوع پر منعقد سیمینار میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اجودھیا میں رام مندر کے تعمیر کا تعلق کروڑوں ہندوؤں کے عقیدے سے ہے۔
اگر سپریم کورٹ کی تجویز پر باہمی رضا مندی سے رام مندر کی تعمیر ممکن نہیں ہو سکی تو سال 2018 میں راجیہ سبھا میں بی جے پی کی اکثریت ہونے کے بعد ضروری قانون بناکر رام مندر کی تعمیر کو یقینی بنایا جائے گا۔ بی جے پی ایم پی نے کانگریس سے پاک ہندوستان کے معاملے میں کہا کہ حال میں ہوئے پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے نتائج سے کانگریس سے پاک ہندوستان پر مہر لگ گئی ہے۔
کانگریس خودکشی کے موڈ میں ہے اور ہم اس کے آخری رسومات ادا کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اس جلسہ عام سے کے این گوونداچار راجیہ سبھا رکن آر کے سنہا، دنیش چندرتیاگی، پروفیسر ڈاکٹر اروندر چترویدی اور دیگر کٹر ہندو پرست لیڈروں نے بھی خطاب کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: A mosque can be demolished but not temple subramanian swamy in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply