براڑی جیسا واقعہ: آتماکو جسم سے نکالنے اور پھر جسم کے اندر واپس داخل کرنے کے چکر میں لڑکی کی چلی گئی جان

نئی دہلی: دہلی کے براڑی میں ایک ہی کنبہ کے 11افراد کے ایک ساتھ پھانسی لگانے کے واقعہ کو ابھی لوگوں نے بھلا بھی نہیں پایا تھا کہ ممبئی میں ایک ایسا ہی خوفناک اور دل دہلا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔

آتما( روح) کو جسم سے نکالنے اور پھر جسم کے اندر واپس داخل کرنے کی تصوراتی کہانیاں ہم سب نے سنی ہوگی ، سوشل میڈیا پر اسٹرال ٹراویل(Astral Travel)اکثر لوگوں نے دیکھے ہوں گے ،لیکن یہ ویڈیو ایک 14سال کی نابالغ کے سرپر ایسا سوار ہوا کہ اس کی جان چلی گئی۔

واقعہ ممبئی کے بھائی واڑا میں پیش آیا۔ وہاں کی رہنے والی ایک 14سالہ لڑکی نے اس لئے خودکشی کر لی کیونکہ وہ یہ دیکھنا چاہتی تھی کہ اس کی آتما واپس اس کے جسم میں آکر اسے زندہ کرتی ہے یا نہیں۔ فی الحال ممبئی پولس نے اے ڈی آر درج کر اس معاملے میں اپنی جانچ شروع کر دی ہے۔

پولس کے کے مطابق مقتول لڑکی کوپورا بھروسہ تھا کہ ا سکی آتما واپس آئے گی اور وہ مرنے کے بعد واپس زندہ ہوگی، لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔ پولس کا کہنا ہے کہ مقتول لڑکی کے فون سے ملے کچھ ویڈیو کی بنیاد پر یہ کہا جا سکتا ہے کہ وہ Astral Travel کے ویڈیو سے متاثر تھی۔ مقتول لڑکی کی دادی کے مطابق وہ فون پر ہمیشہ جسم سے آتما کو باہر نکالنے جیسے ویڈیو دیکھا کرتی تھی ۔

ابھی 10جنوری کو بھی اس نے گھر پر ہی زمین پر لیٹ کر سانس روک کر مرنے کی کوشش کی ، وہ اچانک زمین پر لیٹ گئی اور اپنی سانس روک لی، اس کا پورا جسم اکڑ رہا تھا ،تب اسے گھر والوں نے روکا تو اس نے مخالف کی اور کہا کہ ایسا کرنے سے روکا کیوں گیا ، اس کی آتما ( روح) جسم سے باہر آئی تھی ، وہ مرکر زندہ ہو جاتی۔

دادی نے بتایا کہ وہ روکنے پر بھی نہیں مانی اور وہی چیز پھر سے دوہرانے کے لئے اس بار وہ باتھ روم میں گئی اور کم جگہ ہونے کی وجہ سے اپنے کپڑوں سے پھانسی لگا لی ، اسے امید تھی کہ اس کی آتما سورگ(جنت)سے درشن کر کے واپس اسے زندہ کر دے گی۔ اس دوران باتھ روم سے آوازیں آنے کے بعد گھروالوں نے متاثرہ کو اسپتال میں داخل کرایا لیکن تین دن کے علاج کے بعد اس کی موت ہو گئی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: A girl did suicide to meet for soul and to be alive again in mumbai in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.