یو پی میں الیکشن کمیشن کے لئے غیر جانبدارانہ اور پر امن انتخابات کرانا ایک چیلنج : مایاوتی

لکھنؤ: اترپردیش میں فروری اور مارچ میں سات مرحلوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں سماج وادی پارٹی کی حکومت کے ذریعے سرکاری مشینری کے بیجا استعمال کا اندیشہ ظاہر کرتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی نے کہا کہ ریاست میں الیکشن کمیشن کے لئے غیر جانبدارانہ نتخابات کرانا ایک چیلنج ثابت ہوگا۔
اترپردیش میں الیکشن کمیشن کے ذریعے سات مرحلوں میں اسمبلی انتخابات کرانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے محترمہ مایاوتی نے کہا کہ بی ایس پی اترپردیش، اتراکھنڈ اور پنجاب میں اپنے بل پر الیکشن لڑے گی اور کسی بھی پارٹی کے ساتھ اتحاد یا سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کی حکومت کے دوران جرائم عروج پر ہیں۔
ریاست میں ہر طرف افراتفری کا ماحول ہے اور جنگل راج قائم ہے۔ الیکشن کمیشن کے سامنے ریاست میں آزادانہ ، غیر منصفانہ اور پر امن انتخابات کرانا ایک چیلنج ثابت ہوگا۔ محترمہ مایاوتی نے کہا کہ بی ایس پی ڈسپلن کی پابند ایک سیاسی پارٹی ہے اور انتخابات کے دوران انتخابی ضابطہ عمل پر عملدر آمد کو یقین بنانے کی وہ اپنی سطح پر کوشش کرے گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: A challenge for the ec to hold elections in upmayawati in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply