اترپردیش اسمبلی انتخابات میں ایک اوردولہن شادی کے جوڑے میں ہی ووٹ ڈالنے پہنچی

بریلی: اترپردیش میں بریلی کینٹ اسمبلی حلقہ میں رخصت ہونے سے پہلے دلہن نے ووٹ ڈالنے کے لئے پولنگ اسٹیشن پہنچ کر لوگوں کو چونکا دیا۔ بریلی ضلع کے کینٹ اسمبلی حلقہ میں آج صبح دلہن نشا گنگوار سجی دھجی گاڑی میں اپنے شوہر دھرمیندر کے ساتھ ووٹ ڈالنے کے لئے صدر تحصیل پولنگ ا سٹیشن پر پہنچی تو وہاں تعینات تمام ملازمین حیرت میں پڑ گئے۔
پولنگ اسٹیشن کے ملازمین نے دلہن کا استقبال کیا۔ ووٹروں اور پولنگ عملے نے اس کی تعریف کی۔ ووٹ ڈالنے کے لئے پولنگ عملے نے دلہن کی مدد بھی کی۔ سماجی اداروں اور ضلع انتظامیہ کی طرف سے چلائے گئے ووٹر بیداری مہم کا اثر ووٹنگ کے دوران دکھائی دے رہا ہے۔ ووٹنگ میں لوگوں کا زبردست جوش و خروش دیکھنے کو مل رہا ہے۔
لوگ بڑھ چڑھ کر ووٹنگ میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس سے قبل یو پی اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلہ میں بھی آگرہ میں شویتا نام کی ایک دولہن رخصتی سے پہلے اپنے والد پریم کشور کشواہا اور ساس کے ہمراہ ووٹ ڈالنے پولنگ بوتھ پہنچی تھی۔

Title: a bride in wedding attire casts vote at ups breilly | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply