تمل ناڈو میں جلی کٹو کھیل میں ایک 19سالہ نوجوان ہلاک

مدورائی: یہاں جلی کٹو کھیل میں ایک19سالہ لڑکا جو سانڈوں کے اس کھیل کو دیکھ رہا تھا کچلے جانے سے ہلاک ہو گیا۔یہ حادثہ مدورائی ضلعکے پالامیدو گاؤں میں اس مقام پر پیش آیا جہاں سانڈوں کے م،الک اپنے سانڈوںکو دوڑ ختم ہونے کے بعد وہاں لا کر باندھتے تھے۔ کل مدورائی کے ہی اوانیا پورم میں بھی جلی کٹو کھیل کے دوران 79افراد بشمول تماشائی زخمی ہوگئے تھے۔
یہ سیزن کی پہلا جلی کٹو کھیل تھا۔ واضح رہے کہ2014میں سپریم کورٹ نے جانوروں کے تحفظ کرنے والی تنظیموں کے کارکنوں کی عذر داری پر اس کھیل پر پابندی لگا دی تھی لیکن ا سکے خلاف وسیع پیمانے پر اجتجاج کے بعد تمل ناڈو نے ایک قانون بنا کر عدالت کے فیصلہ کو بے اثر کر دیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: A 19 year old gored to death during jallikattu festival in madurai in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply