وزیر اعظم نریندر مودی کو راکھی باندھنے والی خواتین میں 103سالہ بیوہ بھی شامل

نئی دہلی:رکشا بندھن کے موقع پر پیر کو شربتی دیوی نام کی ایک 103 سالہ بیوہ نے وزیراعظم نریندر مودی کی رہائش گاہ پ کر ان کی کلائی پر راکھی باندھی۔ محترمہ شربتی دیوی نے تقریباً 50 سال پہلے اپنا بھائی کھو دیا تھا اور وہ انہیں ہمیشہ خاص طور پر راکھی کے موقع پر یاد کرتی ہیں۔ ان کے بیٹے نے وزیراعظم کو خط لکھا۔ نتیجتاً وزیراعظم نے محترمہ شربتی دیوی اور ان کے کنبے کواپنی رہائش گاہ پر مدعو کیا۔
محترمہ شربتی دیوی وزیراعظم سے مل کر اور انہیں راکھی باندھ کر انتہائی مسرور تھیں۔ انہوں نے انتہائی خوشگوار ماحول میں گفتگو بھی کی۔ علاوہ ازیںسماج کے مختلف طبقوں کی خواتین اور بچیوں نے بھی رکشا بندھن کے موقع پروزیر اعظم نریندر مودی کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی اور ان کی کی کلائی پر راکھی باندھی۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر بچیوں کو مبارک باد اورتمام لوگوں کو نیک خواہشات پیش کیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: A 103 year old widow ties a rakhi to pm in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , , ,

Leave a Reply