بریلی میں اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں کا 98 واں عرس شروع

بریلی:اترپردیش کے شہر بریلی میں فاضل بریلوی امام احمد رضا خاں اعلیٰ حضرت کا 98 واں عرس آج سے شروع ہو گیا۔ اس موقع پر شہر بریلی کے محلہ سوداگران واقع درگاہ اعلی حضرت میں دبئی، زمبابوے، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا سمیت کئی ملکوں سے پہنچے زائرین نے درگاہ میں حاضری دی۔ عرس کا آغاز پرچم کشائی کی رسم کے ساتھ کیا گیا۔
اس کے لئے شہر کے اعظم نگر اور ٹھریا نجابت خاں سے جلوس لائے گئے۔ پرچم کشائی کی جلوس اعظم نگر، ٹھریا نجابت خاں، صالح نگر ہوتے ہوئے کٹگھر پہنچا۔
تحریک تحظ سنت کے سید ماجد علی نے بتایا کہ صالح نگر اور کٹگھرسے بھی پرچم کشائی کے جلوس نکالے گئے۔ اس موقع پر متھرا میں واقع اسلامک ا سٹڈی سینٹر جامعة الر ضا میں بھی عرس کے سلسلے میں ملک و بیرون ملک سے زائرین پہنچے۔ زائرین نے اس موقع پر جانشین مفتی اعظم ہند اختر رضا خاں اظہری میاں سے ملاقات کی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: 98th urs e ala hazrat imam ahmed raza khan in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply