اترپردیش کے سنت کبیر نگر میں بس ٹرک ٹکر میں9 افرادہلاک27زخمی

سنت کبیرنگر:اترپردیش میں سنت کبیرنگر ضلع کے خلیل آباد کوتوالی علاقے میں آج صبح ٹرک اور بس کے ٹکر اجانے سے 9فراد کی موت اور 27دیگر زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ کچھ لوگ ایک پرائیویٹ بس کے ذریعہ اجودھیا جا رہے تھے کہ قومی شاہراہ28پر خلیل آباد علاقے میں کانٹے گاؤں کے نزدیک ایک تیز رفتار ٹرک نے بس کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں 9 افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی ۔
جبکہ27مسافر زخمی ہو گئے جن میں سے دس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے حادثہ پہنچی اور زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال بھیجا۔

Title: 9 killed 27 injured in bus truck collision in up | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply