چنڈی گڑھ کے موہالی میں ایک وکیل کے قتل کے جرم میں 9کو عمر قید

موہالی: موہالی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے ایک مقامی وکیل امرپریت سنگھ عرف لکی کے قتل کے جرم میں 9افراد کو عمر قید کی سزا سنادی۔سیشن جج ارچنا پوری نے جن9 افراد کو اس مقدمہ میں سزائے قید سنائی ہے ان کے نام دھرمیندر سنگھ، رجت شرما، جسوندر سنگھ کھٹو، سنیل بھنوٹ،سن ویر سنگھ، اس کا چاچا اونکار سنگھ، کیون سشانت، دیپک کوشل اور وشال شراوت ہیں۔
2013 میں 27فروری کودن دھاڑے سر عام کچھ شرپسندوں نے پارکنگ کے معمولی سے تنازعہ پر اندھادھند فائرنگ کر دی تھی جس میں لکی کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ اس کا چچا زاد بھائی گگن جوت سنگھ اور اسکا دوست سمرجنجیت سنگھ زخمی ہو گئے تھے۔
لکی موہالی کے موجودہ دپٹی مئیر منجیت سنگھ سیٹھی کا بھتیجہ تھا اور گگن جوت سنگھ سیٹھی کا بیٹا تھا۔عدالت نے ان سب پر 50ہزار روپے فیکس جرمانہ بھی لگایا ۔عدم ادائیگیکی صورت میں مزید چار ماہ سزا بھگتنا ہوگی۔تمام مجرموں کو نابھ کی جیل میں بھیج دیا گیا۔

Title: 9 guilty of advocates murder get life term | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply