افغانستان۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ میچ دیکھنے آئے 8 فٹے افغان کو لکھنؤ میں ٹہرنے کے لیے بڑی مشکل سے ہوٹل ملا

لکھنؤ: اترپردیش کے دارالخلافہ لکھنؤ آنے والے ایک افغان کے لیے اپنی لمبائی اس وقت وبال جاں بن گئی جب وہاں کے ایک اسٹیڈیم میں افغانستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جارہے ون ڈے میچ کو دیکھنے کے لیے اسے کوئی ایسا ہوٹل نہیں مل سکا جہاں وہ سکون سے رات گذارسکے۔

شیر خان ،جس کا قد 8فٹ 2انچ ہے ،دونوں ملکوں کے درمیان ون ڈے میچوں کی سریز کا پہلا میچ دیکھنے کے لیے جب لکھنؤ پہنچا تو کسی ہوٹل میں اسے جگہ نا مل سکی اور تمام ہوٹل والوں نے اس کا قد دیکھ کر اپنے ہوٹل میں اسے ٹہرانے سے انکار کر دیا۔ نیا شہر اور اوپر سے اکیلا پن۔

شیر خان کو کچھ اور نہ سوجھا تو وہ سیدھے ایک تھانے پہنچ گیا تاکہ پولس اسے کوئی ہوٹل دلانے میں مدد کرے۔ پولس نے اسے مایوس نہیں کیا اور اسے کچھ پولس اہلکاروں کے ساتھ ناکا علاقہ میں واقع ہوٹل راجدھانی بھیجا جہاں اس نے منگل کی رات بسر کی۔

لیکن اس دوران اس طویل قامت افغان کو دیکھنے کے لیے ہوٹل کے با ہر ایک جم غفیر جمع ہو گیا۔ہوٹل مالک رانو نے بتایا کہ کم و بیش 200افراد اسے دیکھنے ہوٹل کے باہر جمع ہو گئے جس سے وہ بہت پریشان ہو گیا۔

ہوٹل کے بایہر لوگوں کے جمع ہوجانے کے باعث پولس شیر افغان کو افغانستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے لیے اپنے پہرے میں ایکانااسٹیڈیم لے جانا پڑا۔رانو نے بتایا کہ یہ طویل قامت کرکٹ شوقین شہر میں پانچ چھ روز قیام کرے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: 8 feet tall afghan cricket fan struggles to find place to stay in lucknow in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.