ہماچل پردیش میں سڑک حادثہ،8افراد ہ ہلاک

جالندھر: امرتسر کے گھنوپور کالے گاؤں کے 8 لوگوں کی ہولی کی صبح ہماچل پردیش میں ایک سڑک حادثے میں موت ہوگئی۔پولس نے بتایا کہ گاو¿ں کے لوگ ضلع کلوکے سکھ مذہبی مقام مانکرن گئے تھے اور وہاں سے واپس آ رہے تھے کہ چنڈی گڑھ -منالی قومی شاہراہ پر سوارگھاٹ کے نزدیک صبح ان کی گاڑی سڑک سے پھسل کر ایک گہری کھائی میں گر گئی۔
نالہ گڑھ کے ایک پولس اہلکار نے بتایا کہ پولیس اور مقامی لوگوں نے بڑی مشقت سے مہلوکین کی لاشوں کو باہر نکالا۔

Title: 8 devotees killed in himachal pradesh accident after suv falls into gorge | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply