بنگال میں وین ٹرک سے ٹکرا گئی،7ہلاک

7 killed & 2 injured as Maruti van collides with truck
کولکاتا:مغربی بنگال کے بردوان ضلع کنکسا علاقے میں ایک بھیانک سڑک حادثہ میں سات افرادہلاک اور دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ پولس نے بتایا کہ ایک ماروتی وین میں سوار 9افراد بیر بھوم ضلع کے پتھار چھا پوری میں منعقد میلہ دیکھ کر لوٹ رہے تھے کہ کنسکا تھانہ کے تحت مورگرام کے نزدیک آلوسے لدے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔
ٹکر اتنی شدید تھی کہ پانچ افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔جبکہ دو زخموں کی تاب نہ لاکر اسپتال میں دم توڑ گئے اور باقی دو کی حالت بھی نازک بتائی جاتی ہے۔