علی گڑھ میں سڑک حادثہ ،7 ہلاک، 25 زخمی

علی گڑھ : اترپردیش میں علی گڑھ کے مڈراک علاقے میں آج صبح ٹرک اور منی بس کی ٹکر میں 7 افراد کی موت ہو گئی جبکہ 25 دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق علی گڑھ سے ایک منی بس سواریوں کو لے کر آگرہ جا رہی تھی۔
اس درمیان مکندپور کے پاس سامنے سے آ رہے ٹرک سے اس کی ٹکر ہو گئی۔ اس حادثے میں پانچ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور 25 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس اور انتظامیہ کے سینئر افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

Title: 7 dead 22 injured after truck mini bus collides in aligarh | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply