جھارکھنڈ میں بس کھائی میں جا گری،6ہلاک43زخمی

گڑھوا: پولس کے مطابق جھارکھنڈ کے گڑھوا ضلع میں انوراج گھاٹی میں ایک بس کھڈ میں جا گری جس میں کم ا زکم 6افراد ہلاک اور43دیگر زخمی ہو گئے۔

یہ حادثہ پیر اور منگل کی درمیانی شب میں ساڑھے تین بجے پیش آیا۔پولس سپرنٹنڈنٹ شیوانی تیواڑی کے مطابق سی آر پی ایف کے جوانوں نے فوراً بچاؤ کاکام شروع کر دیا اوربس کی کھڑکیاں توڑ کر اندر گھسے اور43کو زخمی حالت میں زندہ نکال لیا جبکہ چھ مسافر وں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا اور ان کی لاشیں بھی سی آر پی ایف اہلکاروں نے باہر نکال لیں۔

زخمیوں میں سے بھی تین کی حالت نازک بتائی جارہی ہے انہیں رانچی کے راجندر انسڑٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ریمس) منتقل کر دیا گیا۔باقی مسافروں کا ایک مقامی اسپتال میں ہی علاج کیا جا رہا ہے۔

یہ بس چھتیس گڑھ کے امبیکا پور سے ریاستی دارالخلافہ رانچی سے140کلومیٹر کی دور پر واقع گڑھوا جا رہی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: 6 die 43 others injured as bus falls into gorge in jharkhand in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.